فردوس عاشق اعوان کا مارشل آرٹ کا مظاہرہ ایک ہی مکے سے تمام ٹائلیں توڑ ڈالیں

پی ڈی ایم کو ذہن میں رکھ کر مکا مارا اور کرچی کرچی کردیا، معاون خصوصی پنجاب


طالب فریدی December 05, 2020
پی ڈی ایم کو ذہن میں رکھ کر مکا مارا اور کرچی کرچی کردیا، معاون خصوصی پنجاب . فوٹو : اسکرین گریب

معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی مکے سےتمام ٹائلیں توڑ ڈالیں اور کہا کہ پی ڈی ایم کو ذہن میں رکھ کر مکا مارا اور کرچی کرچی کردیا۔

معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ایک ہی مکے سے تمام ٹائلیں توڑ ڈالیں اور کہا کہ پی ڈی ایم کو ذہن میں رکھ کر مکا مارا اور اسے کرچی کرچی کردیا، ٹائل توڑتے ہوئے اگر زخمی ہوئی تو مریم نواز خوش ہوگی، مریم نواز ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر گلی گلی خوار ہو رہی ہیں، حکومت تو کہیں نہیں جارہی بلکہ یہ جیل جارہی ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی طب کی خدمات کو لیکر اپوزیشن کو ایک آفر دیتے ہوئے کہا کہ حیثیت سرجن وہ (ن) لیگ کی سرجری کے لئے تیار ہیں، سیاسی آپریشن تھیٹر میں پی ڈی ایم کی ٹوٹی ہوئی ہڈیوں اور بازوں پر پلستر چڑھائے جارہے ہیں جس پر انکی آہ بکا باہر تک سنائی دے رہی ہے، مینار پاکستان پر سیاسی لاشوں کی سرجری نہیں بلکہ پوسٹمارٹم ہوگا۔

یاد رہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج مارشل آرٹ کا عملی مظاہرہ کیا تو اس سے پہلے وہ کرکٹ اور فٹ بال کے میدان میں بھی ان ایکشن نظر آچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔