این اے 204 پر ضمنی انتخاب میں بلاول بھٹو کے مقابلے میں فاطمہ بھٹو کو لانے کا امکان

اس حوالے سے حتمی فیصلہ غنویٰ بھٹو کی زیر صدارت پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے اجلاس میں ہو گا۔


ویب ڈیسک December 26, 2013
پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنوی بھٹو فاطمہ بھٹو کو بلاول کے مقابلے میں امیدوار لانا چاہتی ہیں۔ فوٹو:فائل

لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 204 پر ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں فاطمہ بھٹو کو لائے جانے کا امکان ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی سربراہ غنویٰ بھٹو لاڑکانہ کے حلقہ این اے 204 پر ضمنی انتخاب میں بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں فاطمہ بھٹو کو امیدوار لانا چاہتی ہیں ، اس حوالے سے ان کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس ممکنہ طور پر بے نظیر بھٹو کی برسی کے بعد ہو گا جس میں مشاورت کے بعد فاطمہ بھٹو کو الیکشن لڑانے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فاطمہ بھٹو نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری کا مقابلہ کرنے لئے غنوی بھٹو انہیں ضمنی انتخاب میں امیدوار لانا چاہتی ہیں۔


واضح رہے کہ لاڑکانہ کی نشست این اے 204 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار ایاز سومرو نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، ایاز سومرو کے استعفی کے بعد اس نشست پر بلاول بھٹو زرداری ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |