کراچی اور حیدرآباد کے میئرز پیپلز پارٹی سے ہوں گے منظوروسان

اگر متحدہ قومی موومنٹ نے تعاون کیا تو دونوں شہروں میں ڈپٹی میئرز ایم کیو ایم سے ہوں گے، صوبائی وزیر کی خیرپورمیں گفتگو


ویب ڈیسک December 26, 2013
سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ میں بلدیاتی انتخابات 18 جنوری کو ہوں گے ۔ فوٹو : این این آئی/ فائل

صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے میرز پاکستان پیپلز پارٹی سے ہوں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیرپور میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے منظوروسان نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے میئرز پاکستان پیپلز پارٹی کے ہوں گے تاہم اگر متحدہ قومی موومنٹ نے تعاون کیا تو دونوں شہروں میں ڈپٹی میئرز ایم کیو ایم سے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مسلم لیگ فنکشنل بھی انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ میں بلدیاتی انتخابات 18 جنوری کو ہوں گے تاہم سلم لیگ ق کی جانب سے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا گیا ہے جب کہ جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ ن صوبے میں نئی حلقہ بندیوں کے کے خلاف عدالت جا چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں