سانگھڑ میں کتا مار زہر غلطی سے کھانے سے 5 سالہ بچی جاں بحق

بلدیہ عملے نے کتوں کو مارنے کے لیے پنہور کالونی میں زہررکھا تھا


Nama Nigar December 06, 2020
بلدیہ عملے نے کتوں کو مارنے کے لیے پنہور کالونی میں زہررکھا تھا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سانگھڑ بلدیہ کی نااہلی کے باعث آوارہ کتوں کو دیا گیا زہر ماں بیٹی نے نگل لیا جب کہ بیٹی جاں بحق ہوگئی۔

سانگھڑ بلدیہ کی لاپروائی کے باعث سانگھڑ کے علاقے شہمیر پہنور کالونی میں بلدیہ سانگھڑ کی جانب سے کتا مار مہم میں کتوں کو مارنے کے لیے زہر ڈالا گیا جو کہ 5سالہ کوثر ولد جمال پنھور نامی بچی نے زہر اٹھا کر کھالیا اور گھر جاکر اپنی ماں کو بھی دے دیا۔

زہر آلود چیز کھاکر ماں اور بچی کی حالت غیر ہوگئی جسے اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیا جہاں بچی کی نازک حالت دیکھتے ہوئے نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بچی کوثر پہنور جاںبحق ہوگئی۔

سانگھڑ پولیس نے ایک بلدیہ ملازم کو گرفتار کرلیا ہے،مزید تفتیش کی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔