سوشل میڈیا پر تنقید سے گھبرا کراداکاری اورملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا ماورہ حسین
10 سال تک سوشل میڈیا استعمال کرنے کے بعد احساس ہوا ہے کہ زندگی سوشل میڈیا پر ختم نہیں ہوجاتی، ماورہ حسین
اداکارہ ماورہ حسین نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ اور تنقید سے اتنی دلبرداشتہ ہوگئی تھیں کہ اداکاری اور ملک دونوں چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
موجودہ دور میں فنکاروں کی کامیابی کا پیمانہ ان کی اداکاری سے زیادہ سوشل میڈیا فالوورز سے لگایا جاتا ہے۔ جس اداکار کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سب سےز یادہ فالوورز ہوتے ہیں اسے سب سے زیادہ کامیاب تصور کیاجاتا ہے اور اس ریس میں آج پاکستان کا تقریباً ہر فنکار شامل ہوچکا ہے۔
آج سے چند سال قبل ایسا نہیں تھا بلکہ 5 سال پہلے تو فنکاروں کو معلوم بھی نہیں تھا کہ انسٹاگرام کس ایپ کا نام ہے ۔ اداکارہ ماورہ حسین کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے سب سے پہلے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا اور خوب مقبول ہوئیں ۔لیکن اس مقبولیت کے ساتھ انہیں سوشل میڈیا پر بے حد تنقید کی بھی برداشت کرنی پڑی۔
ماورہ حسین کے حال میں دئیے گئے ایک انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شو کی میزبان میرا سیٹھی کو بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ ابتدا میں کس طرح سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے گھبرا کر وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔
ماورہ حسین نے بتایا کہ سوشل میڈیا آج ہماری زندگیوں میں شامل ہوگیا ہے لیکن سوشل میڈیا اکیلا کچھ نہیں ہے بلکہ اگر میں آج کام کرنا چھوڑ دوں تو میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ تقریباً 10 سال تک سوشل میڈیا استعمال کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا ہے کہ زندگی سوشل میڈیا پر ختم نہیں ہوجاتی۔
ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں یہ سب ہینڈل کرنا آگیا ہے لیکن شروع میں تنقید سننا بہت مشکل تھا ۔ مجھے آج سے 5 سال پہلے اس بات کا احساس ہوا کہ آپ کے منہ سے نکلی ہوئی کوئی غلط بات، غلط نہیں ہوتی بلکہ گناہ ہے۔ سوشل میڈیا پر رہتے ہوئے آپ غلطی نہیں کرسکتے کیونکہ آپ کی یہی بات پکڑ کر آپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجاتا ہے۔
ماورہ حسین نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے اتنی دلبرداشتہ ہوگئی تھیں کہ انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرکے اور اداکاری چھوڑ کر باہر ملک جانے کا فیصلہ کرلیا تھا اور سڈنی چلی گئی تھیں۔ ماورہ نے کہا کہ اب انہیں سمجھ آگیا ہے کہ سوشل میڈیا کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے، کن باتوں پر ردعمل ظاہر کرنا ہے اور کن باتوں پر نہیں۔ یہاں تک کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے اتنا ڈر گئی ہیں کہ خود کا دفاع تک نہیں کرتیں۔
واضح رہے کہ ماورہ حسین آج بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکاراؤں میں شامل ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 6.1 ملین 61 لاکھ فالوورز ہیں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CITmYzOJmZu/"]