مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خود کشی کرلی
ایک ہفتے کے دوران پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کرنے والے بھارتی فوج کے اہلکاروں کی تعداد 3 ہوگئی
قابض بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے علاقے وزیر باغ کے ہیڈ کوارٹر میں گولی چلنے کی آواز پر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں یوگیش نامی اہلکار کو خون میں لت پت پایا۔
یوگیش کمار کی لاش کے پاس سرکاری رائفل پڑی تھی تاہم خود کشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں تعینات 2 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی
ساتھی اہلکاروں نے یوگیش کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ ایک ہفتے دوران تیسرے اہلکار نے خود کشی کی ہے۔
ضروری کارروائی کے بعد لاش کو آبائی علاقے بھیج دیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2017 سے تاحال خودکشی یا آپسی جھگڑے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 484 ہوگئی ہے۔