پی ڈی ایم بڑے فیصلے کرنے والی ہے اب آر یا پار ہوگا مریم نواز

وزیراعظم کا کچن چلانے والے دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ایل این جی دیرسےمنگوائی گئی، مریم نواز


ویب ڈیسک December 06, 2020
بتایا جائے کہاں ہے وہ وزیراعظم جو سائیکل پر جاتا تھا، مریم نواز۔ فوٹو:فائل

مریم نواز نے کہا ہے کہ 8 دسمبر کو آر یا پار ہوگا پی ڈی ایم بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ ایک منتخب وزیراعظم کو زائد المعیاز اقامے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا اور ووٹ چوری کر کے نالائق حکومت کو ہمارے سروں پر مسلط کردیا گیا، آج نہ پاکستان چل رہا ہے اور نہ کوئی حکومت چل رہی ہے، کہا جاتا تھا کہ سبز پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا اور آج پوری دنیا نے پاکستان کی فلائٹس پر پابندی لگا دی ہے، آج ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ روز صبح خبر ملتی ہے کہ ملک میں منہگائی بڑھ گئی، جب روٹی 30 روپےکی ہوگئی ہوتو عوام کیسے گزاراکریں گے، 25 ہزار آمدنی والوں کو بجلی اور گیس کا 50 ہزار بل آرہا ہے، وزیراعظم کا کچن چلانے والے دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ایل این جی دیرسےمنگوائی گئی، ایل این جی تاخیر سےمنگوانے کی وجہ سے عوام کا 122 ارب روپے کا نقصان ہوا، سپریم کورٹ نے کہا بلین ٹری منصوبے کے درخت کہاں لگے؟ جعلی حکومت نے ملک بھرمیں ایک اسپتال نہیں بنایا، خیبرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے7 مریض دم توڑ گئے، بتایا جائے کہاں ہے وہ وزیراعظم جو سائیکل پر جاتا تھا، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے لیکن وزیراعظم ایماندار ہے، بڑے بڑے دعوے کرنے والے کہاں گئے، جعلی ڈرپوک وزیراعظم عوام کے درمیان دو منٹ نکل کر دکھائے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملکی جی ڈی پی منفی میں چلی گئی ہے لیکن کسی کےکان پرجوں نہیں رینگتی، ڈھائی سال میں ملک کے قرضے آسمان پر پہنچ گئے لیکن بندہ تابع دار ہے، آج لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے، ادویات کی قیتمیں 600 گنا بڑھ گئیں، لیکن کسی کوکوئی تکلیف نہیں، کیونکہ بندہ تابع دارہے، کشمیر مودی کی جھولی میں میں جاگرا اب کسی کوتکلیف نہیں ہوتی کیوں کہ بندہ تابعدار ہے، عمران خان کا نام آج سے تابعدار رکھ دینا چاہئے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جعلی حکمران لاہور کے جلسے سےڈرے ہوئے ہیں، ایک ایک جلسے کے بعد تین، تین ہزار ایف آئی آر کٹتی ہیں، میں نے مسلم لیگ کےارکان اسمبلی کو کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں ہوں گی، ارکان ایف آئی آرز کو ہار میں پرو کر گلے میں ڈال لیں.

مریم نواز نے کہا ہے کہ 8 تاریخ کو آر یا پار ہوگا پی ڈی ایم بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے، عوام یہ جنگ جیت چکے ہیں، 13 دسمبرکو لاہور کامیابی کا اعلان کرنا باقی ہے، یہ حکومت گھرجائے گی تو پاکستان چلے گا، مہنگائی اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |