ملائیشیا کورونا امدادی پروجیکٹ میں رشوت کے الزام پر وزیر نے گرفتاری دیدی

وزیر پر امدادی سامان کی فراہمی کا ٹھیکہ دینے کے عوض 12 لاکھ ڈالر رشوت لینے کا الزام ہے


ویب ڈیسک December 06, 2020
اگر الزام ثابت ہوگیا تو وزیر کو عمر قید ہوسکتی ہے، فوٹو : فائل

ملائشیا میں وبا کے دوران مستحق افراد میں امدادی سامان کی فراہمی کے پروجیکٹ میں سپلائرز سے 12 لاکھ ڈالر رشوت لینے کے الزام پر وزیر سماجی امور نے گرفتاری دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سماجی امور کے وزیر جولیاری باتوبارا نے انسداد کرپشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر پہنچ کر خود کو تفتیشی افسران کے حوالے کردیا۔ وزیر پر رشوت خوری کا الزام ثابت ہوگیا تو انہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل انسداد بدعنوانی کے محکمے کے افسران نے پریس کانفرنس کرکے حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیر برائے سماجی امور اور دو اعلیٰ افسران پر وبا کے دوران 5 کھرب روپے کے خوراک اور امدادی سامان میں خرد برد کا الزام عائد کیا تھا۔

اینٹی کرپشن کمیشن نے وزیر جولیاری باتوبارا سے خود کو تفتیش کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اُن پر الزام ہے کہ خوراک اور امدادی سامان کا ٹھیکہ دینے کے لیے کمپنی سے 12 لاکھ ڈالر رشوت لی تھی۔

اس سے قبل وزیر میری ٹائم افیئرز اینڈ فیشریز کو بھی رشوت خوری پر گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں اپنی وزارت سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں