خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے6 مریض دم توڑگئے تحقیقات کا حکم

بورڈ آف گورنرز ایکشن لے،انکوائری سے مطمئن نہ ہوئے تو حکومت اپنی آزاد انکوائری کرائے گی، تیمور جھگڑا


Express News December 06, 2020
بورڈ آف گورنرز ایکشن لے،انکوائری سے مطمئن نہ ہوئے تو حکومت اپنی آزاد انکوائری کرائے گی، تیمور جھگڑا ۔ فوٹو : فائل

پشاور کے بڑے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے چھ مریض دم توڑ گئے جب کہ صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔

پشاور کے بڑے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے 6 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق مریضوں میں 5 کورونا وارڈ اور ایک مریض آئی سی یو میں زیر علاج تھا۔

ڈائریکٹر خیبر ٹیچنگ اسپتال نے واقعے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی جب کہ صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سپلائی میں کمی کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، آکسیجن نہ ملنےسے ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات ہوں گی، واقعے کی تہہ تک پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز واقعے کی فوری انکوائری کرے، 48 گھنٹوں کے اندر ایکشن لے، انکوائری سے مطمئن نہ ہوئے تو حکومت اپنی آزاد انکوائری کرائے گی۔

دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختون خوا کامران بنگش نے کہا کہ جہاں پربھی کوتاہی ہوئی کسی کو نہیں چھوڑیں گے، ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔