مریم بی بی کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا آخری ٹھکانہ جیل ہے فردوس عاشق

کورونا پھیلنے کی وجہ جلسے اور ریلیاں ہیں، معاون خصوصی پنجاب


ویب ڈیسک December 06, 2020
کورونا پھیلنے کی وجہ جلسے اور ریلیاں ہیں، معاون خصوصی پنجاب ۔ فوٹو : فائل

معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم بی بی کا کاؤنٹ ڈاؤن آج سے شروع ہوگیا ہے اور اب ان کا آخری ٹھکانہ جیل ہے۔

معاون خصوصی پنجاب نے کہا کہ (ن) لیگ کے کنونشن میں آج بھی ''گو نواز گو'' کے نعرے لگ گئے یہ عوام کے دل کی آواز ہے، ایک کنونشن میں راج کماری نے وزیر اعظم کو چیلنج کیا ہے، راجکماری سن لے کہ حکومت نعروں سے یا جلسوں سے جانے والی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ڈی ایم بڑے فیصلے کرنے والی ہے اب آر یا پار ہوگا، مریم نواز

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نالائق (ن) لیگ اور پی ڈی ایم کا ٹولہ بھی سن لے کہ ان کی مزاخیہ باتیں عمران خان کی ایک بات سے ہی ڈھیر ہو جائیں گی، عوام ملک کومعاشی طورپر ڈی ریل کرنے والوں کا ساتھ نہ دیں۔

معاون خصوصی پنجاب نے کہا کہ مریم بی بی کا آخری ٹھکانہ اب جیل ہے، ان کا کاؤنٹ ڈاؤن آج سے شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، کورونا پھیلنے کی وجہ جلسے اور ریلیاں ہیں، آج کورونا کے 662 نئے کیسز کا اضافہ ہوا، ابھی تک کرونا سے 25 اموات ہوچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں