کورونا ویکسین کے بروقت حصول کیلیے متعدد ذرائع سے رابطے میں ہیں دفتر خارجہ

ویکسین سے متعلق روسی فیڈریشن سے تجویز موصول ہوئی ہے جس کا مسودہ وزارت صحت کو بھجوایا گیا ہے ، ترجمان

روس سے ویکسین کی فراہمی کی تجویز موصول ہوئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ(فوٹو، فائل)

ترجمان دفتر نے کہا ہے کہ پاکستان کوویڈ 19 ویکسین کے بروقت حصول کے لیے متعدد ذرائع سے رابطے میں ہے اور روس کی جانب سے ویکسین کی فراہمی کے لئے تجویز موصول ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم بہترین قیمت پر موثر ترین ویکسین حاصل کریں. اس حوالے سے روسی فیڈریشن سے ایک تجویز موصول ہوئی تھی.


یہ خبر بھی پڑھیے: روس نے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن شروع کردی

انہوں نے بتایا کہ اس تجویز کے مسودے کو وزارت قومی صحت بھجوایا گیا ہے. وزارت صحت اس حوالے سےقواعد و ضوابط، نتائج اور ٹیسٹ کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لے رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی


واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کے لیے 15 کروڑ ڈالر مختص کرچکی ہے۔
Load Next Story