جہانگیر خان مسلسل چھٹی بار ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر منتخب

6 مرتبہ کے سابق عالمی چیمپیئن اگلے دو برس کے لیے ذمہ داریاں ادا کریں گے


Staff Reporter December 06, 2020
6 مرتبہ کے سابق عالمی چیمپیئن اگلے دو برس کے لیے ذمہ داریاں ادا کریں گے ۔ فوٹو : فائل

اسکواش کی تاریخ کے بڑے کھلاڑی جہانگیر خان مسلسل چھٹی مرتبہ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر منتخب ہوگئے۔

دنیائے اسکوش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان مسلسل چھٹی مرتبہ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر منتخب ہوگئے، 6 مرتبہ کے سابق عالمی چیمپیئن اگلے 2 برس کے لیے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

عالمی فیڈریشن کے سالانہ عام اجلاس کے فیصلے کے مطابق خاتون ذینا ولڈریج عالمی فیڈریشن کی نئی صدر بن گئی ہیں جب کہ لیبیا اور چلی کو بھی ورلڈ اسکواش فیڈریشن کی رکنیت مل گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔