چین کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ انڈونیشیا پہنچ گئی

مقامی سطح پرویکسین کی کروڑوں خوراکیں تیار کرنے کے لیے خام مال کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا، صدر انڈونیشیا

صدر انڈونیشیا کے مطابق چین کی تیار کردہ ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں پہنچ گئیں(فوٹو، انٹرنیٹ)

انڈونیشیا میں چین کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک آن لائن تفصیلات بتاتے ہوئے انڈونیشیا کے صدر جوکو ودود نے بتایا ہے کہ سینوویک بائیو ٹیک کی تیار کردہ ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں آج انڈونیشیا پہنچ گئی ہیں۔ انڈونیشیا میں رواں سال اگست سے اس ویکسین کی آزمائش جاری تھی۔

صدر نے بتایا کہ آئندہ برس جنوری میں انڈونیشیا چین سے 18 لاکھ مزید ویکسین کی خوراکیں درآمد کرے گا۔ علاوہ ازیں رواں ماہ انڈونیشیا میں ڈیڑھ کروڑ اور آئندہ ماہ 3 کروڑ ویکسین کی خوراکیں تیار کرنے کے لیے خام مال بھی انڈونیشیا پہنچ جائے گا۔


یہ خبر بھی پڑھیے:چین نے کورونا ویکسین کی رونمائی کردی

انڈونیشیا میں ادویہ کی منظوری دینے والے ادارے کی جانب سے چین سے آنے والی ویکسین کا جائزہ لیا جانا باقی ہے جب کہ حکومت نے 27 کروڑ آبادی کو اس کی فراہمی کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: چینی کمپنی کا اپنی کورونا ویکسین کا 10 لاکھ افراد پر کامیاب تجربے کا دعویٰ

انڈونیشیا میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہے جب کہ 17 ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔
Load Next Story