کسٹمز کا آپریشن 12 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ گاڑیاں ضبط

اسمگلنگ کے خلاف آپریشن تیز تر کر دیا تاکہ قانونی تجارت کرنے والے تاجروں کے مفادات کو تحفظ مل سکے، پاکستان کسٹمز


Irshad Ansari December 06, 2020
اسمگلنگ کے خلاف آپریشن تیز تر کر دیا تاکہ قانونی تجارت کرنے والے تاجروں کے مفادات کو تحفظ مل سکے، پاکستان کسٹمز (فوٹو : فائل)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز نے اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ لگژری گاڑیاں ضبط کرلیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے اسمگلنگ کی لعنت کو ختم کرنے کے ویژن کوعملی جامہ پہناتے ہوئے پاکستان کسٹمز نے فرنٹئیر کور اور بلوچستان پولیس کے تعاون سے کوئٹہ چمن ہائی وے پر واقع گاڑیوں کے شو روم پر آپریشن کرتے ہوئے 24 اسمگل شدہ لگژری گاڑیاں ضبط کرلیں جن کی مالیت 120 ملین روپے ہے۔

پاکستان کسٹمز نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف جاری آپریشن کو تیز تر کر دیا ہے تاکہ مقامی تاجر جو کہ قانونی تجارت کر رہے ہیں ان کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے اور اسمگل شدہ اشیاء کے معیشت پر منفی اثرات کو ختم کیا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں