غلطی سے ایل او سی پار کرنے والی دو بہنوں کو بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا

دونوں بہنیں اس وقت مقبوضہ کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں، ذرائع

دونوں بہنوں کے حوالے سے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ (فوٹو : فائل)

آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں غلطی سے ایل او سی پار کرگئیں جنہیں بھاتی فوج نے گرفتار کرلیا۔


دفتر خارجہ کے مطابق آزاد کشمیر کی رہائشی ثناء زبیر اور لائبہ زبیر کو بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں بہنیں اس وقت مقبوضہ کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں بہنوں کے حوالے سے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں، دونوں پاکستانی لڑکیوں کو ممکنہ طور پر کل پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔
Load Next Story