بابراعظم پر ہراسگی کا الزام لگانے والی لڑکی پر قاتلانہ حملہ

حامزہ مختار نے خود پر قاتلانہ حملے کی درخواست تھانہ کاہنہ میں جمع کروا دی

حامزہ مختار نے تھانہ کاہنہ میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ (فوٹو، اسکرین گریب)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی ہراسگی کا الزام لگانے والی لڑکی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حامزہ مختار نامی لڑکی پر کاہنہ کے قریب حملہ ہوا۔ اتوار کو 8 بجے کے قریب حامزہ کی گاڑی پر 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں چلائیں۔

حملہ آوروں نے حامزہ کی گاڑی پر 4 فائر کیے۔بابر اعظم پر الزام لگانے والی لڑکی فائرنگ کے واقعے میں بچ گئی۔حامزہ مختار نے خود پر قاتلانہ حملے کی درخواست تھانہ کاہنہ میں جمع کروا دی۔




حملے کے بعد ایک ویڈیو بیان میں حامزہ مختار کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی تحفظ دینے کا مطالبہ کرچکی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ ہے کہ وہ اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیے: خاتون کا کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام

واضح رہے کہ حامزہ مختار نے گزشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی ہراسگی سمیت کئی دیگر الزامات عائد کیے ہیں۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ 2010 میں بابر اعظم نے شادی کا وعدہ کیا لیکن جب بھی نکاح کا مطالبہ کرتی تو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا، دونوں فیملیز شادی کے لیے تیار نہیں تھیں، بالآخر بابراعظم نے انکار کر دیا۔
Load Next Story