جمبرنہرسے 3 بچوں کی لاشیں نہ ملیں قاتل باپ جرائم پیشہ نکلا

2 بچوں کی تدفین، زیرحراست ملزم ابراہیم کیخلاف بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج

2بچوں کی تدفین، زیرحراست ملزم ابراہیم کیخلاف بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج (فوٹو : فائل)

جمبرنہرمیں باپ کے ہاتھوں پھینکے گئے تین بچوں کی لاشیں دوسرے روزبھی نہ مل سکیں، آپریشن آج بھی جاری رہے گا، دو بچوں کی تدفین کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں پولیس اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


ملزم ابراہیم پولیس کی حراست میں ہے اس کی بیوی رضیہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دریں اثناء بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ ابراہیم ریکارڈ یافتہ جرائم پیشہ نکلا ،اسکے خلاف قصور کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے 3 مقدمات بھی درج ہیں۔ڈی ایس پی سرکل پتوکی اکرام خاں نے بتایا ابراہیم کے کریمنل ریکارڈ کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں اس سے تفتیش جاری ہے جلد تمام حقائق سامنے آجائیں گے۔
Load Next Story