آج ہوا بازی کا عالمی دن منایا جارہا ہے

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ ڈھائی کروڑ افراد جہازوں سے سفر کرتے ہیں۔

آج ہوا بازی کا عالمی دن منایا جارہا ہے فوٹو : فائل

ہوا بازی کے عالمی دن کا مقصد مسافروں کو محفوظ ترین سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ہوا بازی کے اہم شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔


ہوائی سفر نے فاصلوں کو سمیٹ کررکھ دیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ ڈھائی کروڑ افراد جہازوں سے سفر کرتے ہیں۔ سول ایوی ایشن رن وے پرجہاز کے ٹیک آف سے لینڈنگ تک کلیدی کردار کا حامل ہے۔ اور ہزاروں فٹ کی بلندی پراڑنے والے جہاز پر ریڈار اور دیگر جدید آلات کی مدد سے نگاہ رکھتا ہے۔

اسی تناظر میں انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن سن 1944 میں قائم ہوئی،جس نے اپنے قیام کے 52 سال بعد اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی کی منظوری سے انٹرنیشنل ایوی ایشن ڈے منانے کا آغاز کیا۔
Load Next Story