جلسوں پر پابندی کی درخواست پر سیکرٹری صحت اور ڈی سی لاہور سے جواب طلب

کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ لاہور ہائی کورٹ


ویب ڈیسک December 07, 2020
کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے کورونا کے باعث جلسوں پر پابندی کی درخواست پر سیکرٹری صحت اور ڈی سی لاہور سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت میں کورونا سے بچاؤ کیلئے سیاسی جلسوں پر پابندی لگانے اور دیگر حفاظتی اقدامات کے احکامات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سیکرٹری صحت اور ڈپٹی کمشنر لاہور سے کل جواب طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟۔

درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کورونا کے شدید پھیلاوٴ کی وجہ سے ہسپتالوں میں بستر کم پڑنے لگے ہیں، اس عالمی وبا سے بچاؤ کیلئے جلسے جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگانا وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ؛ جلسوں اور مذہبی اجتماعات پر پابندی کی درخواست مسترد

درخواست گزار نے استدعا کی کہ ہسپتالوں میں فارمیسیز کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے، سینئر پروفیسر کی رات کے اوقات میں کورونا وارڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے جو لواحقین کو مریض کی حالت کے بارے میں آگاہ کرے اور ویڈیو کالز کی سہولت بھی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن وباء میں کارکنوں کو ذاتی مفاد کیلئے بطورایندھن استعمال کررہی ہے، پی ٹی آئی رہنما

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 13 دسمبر کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا ہے جس کے سلسلے میں مریم نواز آج لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |