قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی کے ولیمے میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق
ملک بنیامین کے ولیمے کی تقریب میں جشن مناتے ہوئے شدید فائرنگ کی گئی
فیصل آباد میں پاکستان کبڈی ٹیم کے کھلاڑی ملک بنیامین کی دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والا مہمان فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
یہ واقعہ فیصل آباد کے نواحی گاؤں چک نمبر 102 رب بڈھے چک میں پیش آیا جہاں ملک بنیامین کے ولیمے کی تقریب ہورہی تھی جس میں جشن مناتے ہوئے شدید فائرنگ کی گئی جس کی زد میں ایک نوجوان علی شدید زخمی ہوگیا۔
علی کے ساتھی اسے زخمی حالت میں لاہور لے گئے لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او کھڑیانوالہ محسن منیر نے کہا ہے کہ کھڑیانوالہ پولیس لاش لینے لاہور جا رہی ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم کرو ا کر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے بعد ہمیں واقعہ کا علم ہوا اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ علی اپنی ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔
واضح رہے کہ صرف چند ماہ قبل اگست میں ہی ملک بنیامین اور اس کے 2 دوستوں کے خلاف ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انہوں نے ہمایوں نگر کے علاقے میں ایک کار سے خودکار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی تھی۔
جب موقع پر پہنچنے والے سب انسپکٹر نے ملزمان کو گرفتارکرنے کی کوشش کی تو بنیامین کا دوست عارف پکڑا گیا تھا جب کہ بنیامین سمیت دو ملزمان فرار ہوگئے تھے۔ بنیامین ٹک ٹاک پر بھی ویڈیوز بناتا ہے۔