مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کےلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے چیئرمین نیب

میگا کرپشن مقدمات کو سائنسی انداز میں منطقی انجام تک پہنچایا اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب


ویب ڈیسک December 07, 2020
ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کےلئے معیاری گریڈنگ کا نظام وضع کیا، چیئرمین نیب۔ فوٹو:فائل

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کےلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی گروہ سے نہیں ہے، صرف میگا کرپشن مقدمات کو سائنسی انداز میں منطقی انجام تک پہنچایا اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب نے بتایا کہ نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کےلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے، فیصلہ سازی کےلئے ایگزیکٹو بورڈ اور ریجنل بورڈ تشکیل دیئے گئے ہیں جب کہ ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کےلئے معیاری گریڈنگ کا نظام وضع کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ نیب نے راولپنڈی میں جدید فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے، جس میں جدید فرانزک ،سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |