ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والا ایڈیشنل سیشن جج نوکری سے برطرف

ایڈیشنل سیشن جج جہانگیراعوان ریڈزون واقعہ میں مس کنڈکٹ کے مرتکب قرارپائے، نوٹیفکیشن


ویب ڈیسک December 07, 2020
انکوائری کے بعد جج کی برطرفی کا حکم چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دیا،۔ فوٹو:، اسکرین گریپ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج نوکری سے برطرف کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم پی اے کے شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنے دفاع میں فائرنگ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر اعوان کو نوکری سے برطرف کردیا۔ انکوائری کے بعد جج کی برطرفی کا حکم چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دیا، جب کہ اس حوالے سے رجسٹراراسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسلام آباد میں جج اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر میں ہاتھا پائی

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر اعوان کا ریڈزون میں پیٹرول پمپ پر شہری کے ساتھ جھگڑاہوا تھا، ان کے خلاف مختلف الزامات کی بنا پر انکوائری پہلے سے زیر التواء تھی، جہانگیراعوان ریڈزون واقعہ میں مس کنڈکٹ کے مرتکب قرارپائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والا جج معطل

واضح رہے ریڈ زون میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم اور ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کے مابین گاڑی کی آگے بڑھانے کے معاملے پر تلخی کلامی ہوئی جس کے بعد چوہدری خرم نے جج جہانگیر اعوان کو تھپڑ ماردیا۔ ہاتھا پائی شروع ہونے کے بعد جہانگیر اعوان نے اپنی گاڑی سے پستول نکال کر ہوائی فائر کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں