بھارتی نوسربازوں نے تاجر کو معمولی بلب 9 لاکھ روپے میں بیچ ڈالا
جعلسازوں نے لندن میں مقیم ایک شخص کو 70 لاکھ کا ’الہ دین کا چراغ‘ بھی فروخت کیا تھا
بھارتی نوسربازوں نے تاجروں کو معمولی بلب 9 لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔
بھارتی ریاست اترپریش کے شہر بریلی میں تاجروں کو جعل سازی کے ذریعے معمولی بلب 9 لاکھ روپے میں فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق تاجر نتیش ملہوترا کے قریبی دوست کو ایک کال موصول ہوئی جس میں اسے 'کراماتی بلب' سے متعلق بتایا گیا کہ یہ آپ کے دن بدل دے گا کیوں کہ یہ بلب سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں اپنی طرف کھینچتا ہے جس سے آپ کے گھر میں جلد خوشحالی آجائے گی۔ کورونا کے دوران لاک ڈاؤن سے پریشان نتیش ملہوترا نے جعلسازوں کی اس پیشکش پر اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔
بعد ازاں تاجر نتیش ان جعلسازوں سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا جہاں ان لوگوں نے ایک خفیہ مقناطیس کے ذریعے مختلف کرتب دکھائے جس سے یہ تاجر متاثر ہوگیا اور بلب 9 لاکھ میں خرید لیا تاہم کچھ عرصے بعد اسے احساس ہوا کہ ان لوگوں نے اسے بیوقوف بنادیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق بریلی سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی تاجر نتیش ملہوترا نے اس جعل سازی کے حوالے سے درخواست دائر کی جس کے بعد کرائم برانچ نے تفتیش کرنے پر اس فراڈ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اس جعلسازی میں ملوث ملزم عرفان پہلے بھی اس طرح کے کیسز میں مطلوب تھا اور ملزم معصوم ڈکیٹی کے کیس میں گرفتار ہوکر بری ہوچکا ہے جب کہ تیسرے ملزم بھی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: ڈاکٹر کو70 لاکھ روپے میں الہ دین کا چراغ فروخت کرنے والے نوسرباز گرفتار
واضح رہے چند ماہ قبل بھارتی ریاست اترپریش سے تعلق رکھنے والے دو فراڈیے نے لندن میں مقیم ایک شخص کو 'الہ دین کا چراغ' یہ کہہ کر فروخت کیا تھا کہ وہ اس کی تمام خواہشات پوری کردے گا اور اس سے70 لاکھ روپے اینٹھ لیے تھے۔