عمران خان کو گھر بھیجنے کی آخری ذمے داری لاہور پر آگئی مریم نواز
جعلی عمران خان کے جانے کے چند دن رہ گئے، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے جانے کے چند دن رہ گئے ہیں اور انہیں گھر بھیجنے کی آخری ذمے داری لاہور پر آگئی ہے۔
لاہور جلسے کے لیے مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جعلی وزیراعظم کا نیا نام رکھا ہے تابعدارخان، اس نے کہا ہے کہ لاہور کا جلسہ نہیں روکوں گا، کیونکہ اسے پتا ہے لاہور کا جلسہ رکے گا نہیں، وہ کہتا ہے کرسی نہیں دوں گا، کیا اس دروغہ والا جلسہ میں کوئی کرسی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اگر مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت نہیں ملی تو کیا جلسہ نہیں ہوگا؟ ملتان کے لوگ سڑک پر جلسہ کرسکتے ہیں تو لاہور تو لاہور ہے نا، 13 دسمبر کو لاہور فیصلے کردے گا کہ آر یا پار، لاہور جلسہ بتادے گا جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جعلی عمران خان کے جانے کے چند دن رہ گئے ہیں، اسے گھر بھیجنے کی آخری ذمے داری لاہور پر آگئی ہے، لاہور کے جلسے میں آؤ اور بے روزگاری مہنگائی سے ملک کو نجات دلاؤ۔