عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوگئی
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس قیمت کم ہونے کے بعد مقامی سطح پر فی تولہ اور فی دس گرام قیمتیں بھی نیچے آگئیں
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد سونے کی مقامی قیمت بھی کم ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا8 ڈالر کی کمی سے1831ڈالرفی اونس پر آگیا جب کہ مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ 10ہزار پر آگیا۔اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی سے 94 ہزار 307 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملا جلا رجحان رہا- مارکیٹ 91 پوائنٹس کی کمی سے 42ہزار 115 پر بند ہوئی اور سونے کی قیمت میں کمی جبکہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔