زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی

کاروباری ہفتے کے پہلے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان رہا


Staff Reporter December 07, 2020
زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی(فوٹو،فائل)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی بنسبت ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 19پیسے کااضافہ ہونے سے ڈالر160 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر160 روپے 32 پیسے پربند ہوا-

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی 10 پیسے کے اضافے سے ڈالر 160 روپے 40 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 50 پیسے پرپہنچ گیا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان رہا- مارکیٹ 91 پوائنٹس کی کمی سے 42ہزار 115 پر بند ہوئی-دن بھر مجموعی طور پر 369 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 205 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ 139 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔