فخری زادہ کو سیٹلائٹ سے کنڑول ہونے والی مشین گن سے قتل کیا گیا ایران

فخری زادہ کو جس جگ قتل کیا گیا وہاں کوئی دہشت گرد موجود نہیں تھا، نائب کمانڈر سپاہ پاسداران انقلاب


ویب ڈیسک December 07, 2020
ایران نے جوہری سائنسدان کے قتل کے لیے اسرائیل کو ذمے دار قرار دیا ہے(فوٹو، فائل)

ایرانی ایٹمی سائنس دان محسن فخری زادہ کو سیٹلائٹ کنٹرولڈ مشین گن سے قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی انقلابی گارڈز کے نائب کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے دعویٰ کیا ہے کہ پک اپ پر نصب سیٹلائٹ کنٹرولڈ گن سے فخری زادے کو ٹارگٹ کیا گیا، ان کے ساتھ بیٹھے صرف 10 انچ کے فاصلے پر ان کی اہلیہ کو ایک بھی گولی نہیں لگی۔

ان کا کہنا ہے کہ فخری زادہ کو جس جگہ قتل کیا گیا وہاں کوئی دہشت گرد موجود نہیں تھا، ایک انتہائی جدید کیمرے سے زوم کرکے انہیں کار میں نشانہ بنایا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل اور جلاوطن اپوزیشن گروپ ملوث ہے، ایران

واضح رہے کہ ایرانی جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد ایران کے صدر حسن روحانی نے اسرائیل کو اس کارروائی کے لیے موردِ الزام ٹھہرایا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ایران کا اپنے جوہری سائنس دان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان

ایران کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ سائنس دان کی گاڑی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے جواب میں ان کے محافظوں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے دوران محسن فخری زادہ گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |