چھوٹے ڈیم اور بائیوگیس توانائی کا بہترین ذریعہ

پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اس سرد موسم میں بھی ہو رہی ہے‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ گرمیوں کے ایام...


Editorial December 26, 2013
فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اس سرد موسم میں بھی ہو رہی ہے' اس کا مطلب یہ ہے کہ گرمیوں کے ایام میں بجلی کا بحران مزید بڑھے گا' ادھر گیس بھی کم آ رہی ہے۔ حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اپنی بساط کے مطابق کوششیں کر رہی ہے لیکن اس کے لیے مختلف جہتوں میں کام کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے مشرقی پنجاب میں بائیو ماس'بائیو گیس اور چھوٹے آبی ڈیموں سے بجلی پیدا کرنے کے جو منصوبے لگائے ہیں ان کی حکومت بھی ایسے کامیاب منصوبوں سے استفادہ کرنے کی خواہاں ہے۔

بھارت میںہریانہ اور پنجاب خوشحال ترین ریاستیں ہیں' اس کی وجہ یہ ہے کہ ان ریاستوں کی حکومتوں نے بائیو ماس' بائیو گیس اور چھوٹے ڈیموں سے توانائی حاصل کی ہے اور آبپاشی کے لیے وافر پانی حاصل کیا ہے۔ پاکستان میں بھی یہ طریقہ اپنایا جانا چاہیے۔ پنجاب اور سندھ میں بائیو اور ماس گیس کے منصوبے کامیاب ہو سکتے ہیں' اس طریقے سے پنجاب اور سندھ کے دیہات میں خوشحالی آسکتی ہے'خیبر پختونخوا میں چھوٹے چھوٹے ڈیموں سے بجلی بنائی جا سکتی ہے جب کہ بلوچستان میں قدرتی گیس موجود ہے۔ اگر وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتیں ایک منصوبے کے تحت کام کریں تو پاکستان توانائی کے بحران پر باآسانی قابو پا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں