تاجروں کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

بینکوں میں احتیاطی تدابیر اور کاروباری اوقات کار محدود ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے

بینکوں میں احتیاطی تدابیر اور کاروباری اوقات کار محدود ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کورونا کی وباکی وجہ سے بینکوں میں احتیاطی تدابیر اور کاروباری اوقات کار محدود ہونے کی وجہ سے ٹیکس گزاروں کی بڑی تعداد ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں مشکلات کا شکار ہے۔

تاجروں کی وفاق فیڈریشن چیمبر آف کامرس، ٹیکس بار ایسوسی ایشن، پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور دیگر تجارتی انجمنوں نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ اکتیس جنوری تک بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔


تجارتی انجمنوں کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت کے دوران انتیس لاکھ ریٹرن فائل کیے جاچکے تھے تاہم رواں سال اس سے نصف سے بھی کم چودہ لاکھ ریٹرن جمع کروائے گئے ہیں۔

ادھر ٹیکس چالان جمع کرانے کے لیے نیشنل بینک کی شاخوں کا رخ کرنے والے ٹیکس گزاروں کا کہنا ہے کہ بینکوں میں نیٹ ورک کی مشکلات اور سسٹم فعال نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکس چالان وصول نہیں کیے جارہے جن شاخوں میں چالان جمع ہورہے ہیں وہاں قطاریں چیونٹی کی رفتار سے آگے بڑھ رہی ہیں۔

ٹیکس گزاروں نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ چالان جمع کرا نے کے لیے زیادہ سے زیادہ ان لائن سہولتوں کو عام کیا جائے اور ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کرونا کی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے توسیع کی جائے۔
Load Next Story