ضلع بڈگام میں کشمیری مسلمانوں کو بے دخلی کے نوٹس جاری

برین واڑ، کنہ دجن اور کئی دیگر علاقوں میں قابض فورسز نے مکانات مسمار کر دیے، سیب کے باغات کی تباہی شروع


APP December 08, 2020
عالمی برادری نوٹس لے، مولوی بشیر،نئی دہلی سے 3کشمیری نوجوان گرفتار، کلگام میں ایک لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا۔ فوٹو: فائل

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میںمودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے جموں اور ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں مسلمانوں کے مکانات مسمار کرنے کے بعد اب ضلع بڈگام میں کشمیری مسلمانوں کو بے دخلی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے صحافیوںکو بتایا کہ قابض حکام نے ضلع کے برین واڑ،کنہ دجن اورکئی دیگر علاقوں میں ان کے مکانات کو مسمارکرنا اور سیب کے باغات کو کاٹنا شروع کردیا ہے۔

ایک 108 سالہ عمررسیدہ خاتون سمیت علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی نسلوں سے وہاں رہ رہے ہیں اوراگر مودی حکومت ان کو قتل بھی کرے گی تب بھی وہ ان علاقوں سے نہیں جائیں گے۔

یاد رہے کہ ہندوتوا نظریے کی حامل آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت اسرائیلی منصوبے پر عمل کرتے ہوئے زبردستی خالی کی گئی جگہوں پر بھارتی فوجی افسران ، اہلکاروں اور ہندوؤں کو آباد کرکے مقبوضہ جموںوکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہی ہے۔

دریں اثناکل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد نے سرینگر میں ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔

سینئر حریت رہنما پروفیسر عبد الغنی بٹ نے سوپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی ایشیامیں قیام امن و خوشحالی کیلئے تنازعہ کشمیر کے حل کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ضلع کلگام میں ایک کشمیری لڑکا پراسرار طورپر مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں