ریجنل فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر غور کرنا چاہیے خسرو بختیار
وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیارنے ہوئے کہا ہے کہ وسطی ایشیائی ممالک میں تجارت کو فروغ دینے کیلیے ریجنل فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر غور کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیارنے وسطی ایشیائی علاقائی معاشی تعاون تنظیم کے ورچوئل اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کی ترقی کیلیے وسطی ایشیا کی تنظیم کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، وسطی ایشیائی ممالک میں تجارت کو فروغ دینے کیلیے ریجنل فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر غور کرنا چاہیے، کیرک ممالک کو علاقائی تعاون کو فروغ دینے کیلیے ریجنل ٹورا زم کوریڈور بنانے کی ضرورت ہے، سیاحت اور تجارت علاقائی رابطے اور تعاون کیلیے انتہائی اہم ہے، ہماری حکومت نے سیاحت کو قومی ترقی پالیسی کا حصہ بنایا ہے۔
ورچوئل اجلاس میں11 ممالک کے منسٹرز اور 6 ڈویلپمینٹ پارٹنر نے شرکت کی۔ افعانستان کے صدر اشرف غنی نے کیرک اجلاس میں افتتاحی ریمارکس دیئے اور عمران خان کی علاقائی سالمیت اور امن کے لیے کاوشوں کو سراہا۔