خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعہ ڈائریکٹر سمیت 7 ارکان معطل

بورڈ آف گورنرز نے ابتدائی رپورٹ میں 3لوگوں کوغفلت کا مرتکب قرار دیا


News Agencies/Numainda Express December 08, 2020
ورثا کو 10، 10 لاکھ دیا جائیگا، کامران بنگش،تیمورجھگڑاکی پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعے میں غفلت کے مرتکب ہونے والے ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر ندیم سمیت عملے کے 7 ارکان کو معطل کر دیا گیا۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی عدم دستیابی کے متعلق رپورٹ کے نتیجے میں ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر ندیم سمیت عملے کے 7 ارکان کو معطل کر دیا گیا، معطل ہونے والوں میں اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم طاہر، فیسیلیٹی منیجر طاہر شہزاد، سپلائی چین منیجر علی وقاص، بائیو میڈیکل انجینئر بلال بابک، آکسیجن پلانٹ اسسٹنٹ نعمت اور آکسیجن پلانٹ کے 2 ملازمین وحید اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔

بورڈ آف گورنرز نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں آکسیجن پلانٹ کے 3لوگوں کوغفلت کا مرتکب قرار دیا ہے۔

مشیراطلاعات کامران بنگش اور وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آکسیجن کی کمی ہی واقعہ کا سبب بنی۔ بدقسمتی سے آکسیجن وافر مقدار میں سپلائی نہیں ہوئی۔ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو انصاف دلانا ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں