سعودی عرب سے 1500 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات

وزیراعظم نے ڈی پورٹ ہونے والوں کو وطن واپس لانے کی ہدایت جاری کردی

وزیراعظم نے ڈی پورٹ ہونے والوں کو وطن واپس لانے کی ہدایت جاری کردی۔ فوٹو:فائل

سعودی عرب نے 1500پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

وزیراعظم نے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی ہدایت جاری کردیں تاہم فلائٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے 1500 پاکستانیوں کو وطن واپس نہیں لایا جاسکا۔ وزیر اعظم نے ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت خارجہ اور سمندپارپاکستانیز کی ذریعے پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔


معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہاکہ غیرقانونی طور مقیم پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیاہے، 1500 پاکستانی سعودی عرب میں ڈیپورٹیشن سنٹر میں موجود ہیں۔

 

 
Load Next Story