پی ڈی ایم کے استعفوں سے جمہوریت کو فائدہ نہیں ہوگا شاہ محمود قریشی

دھرنے اور جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک December 08, 2020
پی ڈی ایم آئینی راستہ اختیارنہیں کررہی، وزیر خارجہ فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم رہنما جذباتی ہوگئے ہیں ان کے استعفوں سے جمہوریت کو فائدہ نہیں ہوگا۔

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دھرنے اور جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، 1970 کے بعد جتنے بھی الیکشن ہوئے ہارنے والوں نے تسلیم نہیں کیے ، 2018 کے الیکشن نتائج آپ کو قبول نہیں تو 2013 کے نتائج بھی کسی نے تسلیم نہیں کیے تھے، پی ڈی ایم رہنما جذباتی ہوگئے ہیں ان کے استعفوں سے جمہوریت کو فائدہ نہیں ہوگا۔ پی ڈی ایم آئینی راستہ اختیارنہیں کررہی۔

کورونا سے متعلق شاہ مٓحمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا کی وبا سے دوچار ہے، کوروناکی دوسری لہر بہت خطرناک ہے، اس وبا سے ہلاکتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔

بھارت میں کسانوں کے جاری احتجاج پر وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں سیکولرریاست چہرہ اب نہیں رہا، کسانوں کےاحتجاج سے بھارت کو کافی نقصان ہورہا ہے لیکن بھارت میں کسانوں کا احتجاج اس کا اندرونی معاملہ ہے ہمیں اس میں نہیں کودنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |