خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 27 ہوگئی

ڈاکٹر عالیہ سرفراز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ہری پور کے گائنی وارڈ کی سابق سربراہ تھیں فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ہری پور کے گائنی وارڈ کی سابق سربراہ ڈاکٹر عالیہ سرفراز کورونا سے جاں بحق ہوگئی ہیں۔


ڈاکٹر عالیہ سرفراز کو چند روز قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ گزشتہ روز حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکیں۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے جان بحق ڈاکٹروں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

 
Load Next Story