بیوی کے قاتل کو عمر قید اور 2 بہنوں کو 6 6 ماہ قید کی سزا
عدالت کامجرم کومقتولہ کے ورثاکوہرجانہ اداکرنے کاحکم،انوری بیگم اورمائرہ کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیج دیا
ماڈل عدالت شرقی نے قتل کے مقدمے میں مجرم انصار خان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔
سٹی کورٹ میں ماڈل کرمنل کورٹ شرقی نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا،عدالت نے مجرم انصار خان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قیدکی سزا سنادی، عدالت نے مجرم کو 15 لاکھ بطور ہرجانہ مقتولہ کے ورثاکو اداکرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
عدالت نے مجرم کی بہنوں انوری بیگم اور مائرہ کو قتل کا جرم چھپانے پر 6 ، 6 ماہ قید کی سزا بھی سنادی، عدالت نے دونوں ملزماؤں کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیج دیا،پولیس کے مطابق مجرم انصار نے اپنی اہلیہ افشاں کو گلا گھونٹ کرقتل کیااورمقتولہ کی لاش پنکھے سے لٹکاکراسے خودکشی کا رنگ دیا۔
مقتولہ 2 ماہ کی حاملہ تھی جس کی 6 ماہ قبل مجرم انصار سے شادی ہوئی تھی، مجرم انصار کی دونوں بہنیں واقعے کی گواہ تھیں لیکن دونوں نے جرم چھپانے کی کوشش کی، مجرموں کے خلاف زمان ٹاؤن میں جون 2019 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔