پاکستان کومہمند اوربھاشا کی صورت میں 2 بڑے ڈیمزمیسرآئیں گے وزیراعظم

خیبرپختونخوامیں دریائے سوات پرواقع مہمند ڈیم کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، وزیراعظم آفس

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مہمند ڈیم پرجاری تعمیراتی کام کے حوالے سے ویڈیو شیئرکی

QUETTA:
وزیراعظم نے کہا کہ منگلا اورتربیلا کے 5 عشروں بعد پاکستان کومہمند اوربھاشا کی صورت میں 2 بڑے ذخائرِآب (ڈیمز) میسر آئیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مہمند ڈیم پرجاری تعمیراتی کام کے حوالے سے ویڈیو شیئرکی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ منگلا اورتربیلا کے 5 عشروں بعد پاکستان کو مہمند اور بھاشا کی صورت میں 2 بڑے ذخائرِ آب (ڈیمز) میسر آئیں گے۔




وزیراعظم آفس کے مطابق خیبرپختونخوامیں دریائے سوات پرواقع مہمند ڈیم کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، تعمیرمکمل ہونے کے بعد مہمند ڈیم 800 میگا واٹ بجلی پیدا کرسکے گا، ڈیم کی تعمیرسے 16 ہزارایکڑ زرعی اراضی کو بھی سیراب کیا جاسکے گا۔
Load Next Story