لاہور کے جلسے سے حکومت کی جان نکلی ہوئی ہے مریم نواز

حکومت نے ہم پر اتنے مقدمے کردیئے کہ اب کسی ایف آئی آر کا خوف ہی نہیں، مریم نواز


ویب ڈیسک December 08, 2020
قانون اور آئین کی باتیں حکومت کو زیب نہیں دیتیں، رہنما (ن) لیگ فوٹو: فائل

LUCKNOW: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے سے حکومت کی جان نکلی ہوئی ہے۔

لاہور میں اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ قانون اور آئین کی باتیں حکومت کو زیب نہیں دیتیں، لوگ مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت سے تنگ آئے ہوئے ہیں، لوگ پی ڈی ایم میں اور نواز شریف میں اپنی نجات دیکھ رہے ہیں،

مریم نواز نے کہا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے سے حکومت کی جان نکلی ہوئی ہے کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ ایک جلسے کی وجہ سے 3،3 ہزار افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہو، انہوں نے ہم پر اتنی ایف آئی آرز قائم کر دی ہیں کہ اب ہمیں کسی ایف آئی آر کو خوف ہی نہیں ہے۔ میری گرفتاری کی صورت میں اس تحریک کی قیادت عوام کریں گے۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ آج کا اجلاس بہت اہم ہے، یہ عوام کو مشکلات سے نکالنے اور انہیں ریلیف دلانے کی تحریک ہے، جو اب اس حکومت کو گھر بھیج کے ہی دم لے گی۔ پی ڈی ایم میں استعفوں سمیت بہت سے چیزیں زیرغور ہیں اور کئی پر حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |