نیب بلوچستان نے ڈی جی فشریز اور سابق سیکرٹری فشریز کو گرفتار کرلیا

نیب نے محکمہ ماہی گیری میں ایک ارب روپے کی کرپشن کا سراغ لگا لیا۔


ویب ڈیسک December 08, 2020
نیب نے محکمہ ماہی گیری میں ایک ارب روپے کی کرپشن کا سراغ لگا لیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب روپے کے کرپشن کیس میں ڈی جی فشریز بلوچستان منیرموسیانی اور سابق سیکرٹری فشریز آفتاب احمد بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

نیب نے محکمہ ماہی گیری میں ایک ارب روپے کی کرپشن کا سراغ لگا لیا۔ ترجمان نیب بلوچستان کے مطابق حاضر سروس ڈائریکٹر جنرل اور سابق سیکرٹری فشریز کو گرفتار کرلیا۔ سابق سیکرٹری فشریز آفتاب احمد بلوچ اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل منیر موسیانی کو نیب منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان نے ملی بھگت کرکے کورونا وائرس کی وبا کے دوران غیر متعلقہ کمپنیوں کو خلاف ضابطہ قیمتی ٹھیکے دیے۔ انہوں نے کام کی عدم تکمیل کے باوجود کشتیاں، مشینری اور اشیاء کی وصولی کی مد میں مئی اور جون کے ماہ میں غیر متعلقہ کمپنیوں کو بھاری ادائیگیاں کیں جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |