معروف تاجر سراج قاسم تیلی انتقال کرگئے

سراج قاسم تیلی نمونیا کے باعث دبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے اور 2 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔


ویب ڈیسک December 08, 2020
سراج قاسم تیلی نمونیا کے باعث دبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے اور 2 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

تاجر رہنما سراج قاسم تیلی دبئی میں وفات پاگئے۔

سراج قاسم تیلی نمونیا کے باعث دبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ وہ گزشتہ 2 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

سراج قاسم تیلی 17 مئی 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1974 میں گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس سے گریجویشن کیا۔ سراج قاسم تیلی کراچی چیمبر کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے معروف صنعت کار سراج قاسم تیلی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، مرحوم کراچی کی کاروباری برادری کے اہم رکن تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مرحوم کے خاندان اور تاجر برادری سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سراج قاسم تیلی ایک اچھے انسان اور بہترین دوست تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں