وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کی گھر کے باہر احتجاج پر بیٹھے اپوزیشن کی چائے کیک سے تواضع

ہمیں ’’چائے‘‘ نہیں انصاف چاہیے، اپوزیشن ارکان


ویب ڈیسک December 08, 2020
ہمیں ’’چائے‘‘ نہیں انصاف چاہیے، اپوزیشن ارکان . فوٹو : سوشل میڈیا

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے اپنے گھر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگانے والے اپوزیشن ارکان کی چائے اور کیک سے تواضع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا۔



وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے بھی اپنے گھر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگانے والے اپوزیشن ارکان کے لیے چائے اور کیک بھجوا کرمہمان نوازی کاثبوت دیا۔

https://twitter.com/p4pakipower/status/1336268981003554818?s=20

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کی جانب سے بھیجے گئے چائے اور کیک سے تواضع ہونے کے بعد اپوزیشن ارکان نے کہا کہ انہیں ''چائے'' نہیں انصاف چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں