کراچی کے 13 پولیس اسٹیشنز ضلع کیماڑی میں ضم نوٹی فکیشن جاری

ضلع غربی کے 8 تھانے اور سٹی کے 5 تھانوں کو ضلع کیماڑی میں شامل کیا گیا


Staff Reporter December 08, 2020
ضلع غربی کے 8 تھانے اور سٹی کے 5 تھانوں کو ضلع کیماڑی میں شامل کیا گیا . فوٹو : فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی کے 13 پولیس اسٹیشنز کو ضلع کیماڑی میں شامل کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے 13 تھانوں کو ضلع کیماڑی میں منتقلی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ضلع غربی کے 8 تھانے اور سٹی کے 5 تھانوں کو ضلع کیماڑی میں شامل کیا گیا ہے، بلدیہ، سعیدآباد، اتحاد ٹاؤن، مدینہ کالونی، سائٹ اے، بی، پاک کالونی اور شیرشاہ شامل ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ جیکسن، ڈاکس، ماڑی پور، موچکو اور کے پی ٹی نئے ضلع میں شامل ہیں۔

مذکورہ تھانے سے اس سے قبل ضلع ساؤتھ اور ضلع ویسٹ میں شمار کیے جاتے تھے اور ان تھانوں کو کیماڑی ضلع میں ضم کرنے کا فیصلہ گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں