کسی غیر مسلم کے وزیراعظم بننے کیلئے قانون میں ترمیم ہوجائے تو کوئی حرج نہیں اعتزاز احسن

بلاول ملک کے عوام اور انکے مستقبل کیلئے فکر مند ہے اس لئے انہوں نے عیسائی وزیر اعظم کی خواہش کا اظہار کیا، اعتزاز احسن


ویب ڈیسک December 26, 2013
اگر ملک کے بہترین مستقبل کے لئے اگر کوئی عیسائی وزیر اعظم آتا ہے تو اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے، اعتزاز احسن فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی كے سینیٹر اعتزاز احسن نے كہا ہے كہ آئین كے تحت ملک كا صدر و وزیر اعظم بننے كے لئے مسلمان ہونا ضروری ہے تاہم اگر اس میں ترمیم ہوجائے تو كوئی حرج نہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اپنی زندگی میں کسی عیسائی وزیر اعظم کو دیکھنے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر ملک کے بہترین مستقبل کے لئے اگر کوئی عیسائی وزیر اعظم آتا ہے تو اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی اس میں کوئی حرج ہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ملک کے عوام اور ان کے مستقبل کے لئے فکر مند ہے اس لئے انہوں نے عیسائی وزیر اعظم کی خواہش کا اظہار کیا لیکن میڈیا میں ان کی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کرسمس کے تہوار اور یوم قائد اعظم کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں ملک کا عیسائی وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں اور ہم ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں چاہے اس کے لئے جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں