وزارت داخلہ کا نوٹی فکیشن نظرانداز انصار الاسلام کو لاہور جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت

انصارالاسلام کے رضاکار صوبے بھر سے اپنے اضلاع کے سالاروں کی قیادت میں ہر صورت لاہور پہنچیں گے، جے یو آئی

انصارالاسلام کے رضاکار صوبے بھر سے اپنے اضلاع کے سالاروں کی قیادت میں ہر صورت لاہور پہنچیں گے، جے یو آئی (فوٹو : فائل)

وفاقی حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے خلاف کارروائی کے اعلان کے بعد جے یو آئی (ف) نے لاہور جلسے میں انصار الاسلام کو شرکت کی ہدایت کردی۔

اطلاعات کے مطابق جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن 13 دسمبر کو پی ڈی ایم لاہور کے جلسہ عام میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔

یہ پڑھیں : وزارت داخلہ کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ملیشیا ونگز کے خلاف اقدامات کی ہدایت


اس سلسلے میں تمام اضلاع کی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے کہ وزارت داخلہ کا انصار اسلام کے حوالے سے نوٹی فکیشن بدنیتی پر مبنی ہے، انصارالاسلام کے رضاکار صوبے بھر سے اپنے اضلاع کے سالاروں کی قیادت میں ہر صورت میں لاہور پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : انصار الاسلام سے متعلق وزارت داخلہ کا نوٹی فکیشن بدنیتی ہے، فضل الرحمان

جے یو آئی نے کہا ہے کہ ہم انصار الاسلام کے حوالے سے وفاقی وزرات داخلہ کے اعلامیہ کو نہیں مانتے، انصار الاسلام کوئی الگ تنظیم نہیں جے یو آئی کا حصہ ہے، لاہور کے جلسے میں انصار الاسلام کے کارکن شرکت کریں گے، اگر انہیں روکنے کی کوشش کی گئی تو نتائج کی ذمہ دار انتظامیہ خود ہوگی۔
Load Next Story