کراچی رینجرز کا ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر پر چھاپہ 2 کارکن گرفتار

دفاتر پر چھاپوں کے بعد انتخابی مہم چلانا ناممکن ہوگیا ہے، ڈپٹی کنوینر رابطہ کمیٹی خالد مقبول صدیقی


ویب ڈیسک December 27, 2013
چھاپے کے دوران رینجرز اہلکاروں نے پورے دفتر کی جامع تلاشی بھی لی۔ فوٹو: فائل

رینجرز نے برنس روڈ پر واقع ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر پر چھاپے کے دوران 2 کارکنوں کو حراست میں لے لیا جبکہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دفاتر پر چھاپوں کے بعد انتخابی مہم چلانا ناممکن ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز اہلکاروں کی جانب سے برنس روڈ پر ایم کیو ایم کے یونٹ آفس پر چھاپہ مارا گیا اور وہاں موجود 2 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا، چھاپے کے دوران رینجرز اہلکاروں نے پورے دفتر کی جامع تلاشی بھی لی۔

رینجرز کے دفتر پر چھاپے کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیق نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں انتخابی دفتر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیوں سے انتخابی عمل مشکوک ہو گیا ہے، متحدہ کو آزادانہ انتخابی مہم چلانے نہیں دی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی طاقت کے ذریعے انتخابی عمل سے دور رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جن کے خلاف لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں