حصص مارکیٹ جمود کا شکار انڈیکس 25370 پوائنٹس پربند

241 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ، 138 کے دام گرگئے،18 ارب75 کروڑ کا نقصان


Business Reporter December 27, 2013
دیگر انڈیکس میں کمی سے سرمایہ کاروں کے18 ارب75 کروڑ 37 لاکھ24 ہزار808 روپے ڈوب گئے، فوٹو: اے ایف پی/ فائل

PESHAWAR: کرسمس تعطیلات کے سبب غیرملکی سرمایہ کاروں اور انسٹی ٹیوشنز کی غیرحاضری کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروباری صورتحال اتارچڑھائو کے بعدملے جلے رحجان سے دوچار رہی۔

100 انڈیکس میں معمولی اضافے کے باوجود60.09 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں، دیگر انڈیکس میں کمی سے سرمایہ کاروں کے18 ارب75 کروڑ 37 لاکھ24 ہزار808 روپے ڈوب گئے۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ اینگروکیمیکل کے لیے گیس کا رعایتی ٹیرف ملنے کی افواہوں پر اس کمپنی میں خریداری دلچسپی زیادہ رہی جس سے مارکیٹ میں مندی رونما نہ ہوسکی، اسی طرح فارما سیکٹر میں بھی اس خبر پر خریداری رحجان زیادہ رہا کہ حکومت دوائوں کی قیمتوں میں10 فیصد اضافے کی منظوری دینے والی ہے۔

 photo 4_zps1a5e4852.jpg

دوسری طرف پی ٹی سی ایل کے حصص میں فروخت کا رحجان غالب ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر131.11 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس 25497 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا لیکن اس دوران شعبہ جاتی بنیادوں پر پھیلنے والی خبروں کے تناظر میں مختلف کمپنیوں اور شعبوں میں فروخت کا رحجان بڑھنے سے مذکورہ تیزی برقرار نہ رہ سکی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس3.34 پوائنٹس اضافے سے 25370.03 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس8.19 پوائنٹس گھٹ کر18941.99 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 30.02 پوائنٹس کمی سے42739.21 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت 31 فیصد زائد رہا،19 کروڑ19 لاکھ70 ہزار200 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 401 کمپنیوںتک وسیع ہوا جن میں241 کے بھائو میں اضافہ، 138 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں