ایک ارب کا غبن ڈی جی فشریزبلوچستان اور سابق سیکریٹری گرفتار

ملزمان نے کورونا کی صورتحال کا فائدہ اٹھایا اور مروجہ قوانین اور حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں۔


APP December 09, 2020
ملزمان نے کورونا کی صورتحال کا فائدہ اٹھایا اور مروجہ قوانین اور حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں۔ (فوٹو : فائل)

نیب بلوچستان نے ایک ارب روپے کے غبن کا کھوج لگاتے ہوئے سابقہ سیکرٹری محکمہ کوسٹل ڈیولپمنٹ اینڈ فشریز آفتاب احمد بلوچ اور موجودہ ڈی جی فشریز منیر موسیانی کو گرفتار کر لیا۔

نیب بلوچستان نے محکمہ کوسٹل ڈیولپمنٹ اینڈ فشریز میں ایک ارب روپے کے غبن کا کھوج لگاتے ہوئے سابقہ سیکرٹری محکمہ کوسٹل ڈیولپمنٹ اینڈ فشریز آفتاب احمد بلوچ اور موجودہ ڈی جی فشریز منیر موسیانی کو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے کورونا کی صورتحال کا فائدہ اٹھایا اور مروجہ قوانین اور حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے غیر متعلقہ کمپنیوں کو ٹھیکے دیتے ہوئے خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور مشینری کی وصولی کے بغیر خلاف قوانین بھاری ادائیگیاں بھی کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں