جنوبی افریقہ کو برآمدات پر توجہ دی جائے پاکستانی ہائی کمشنر

پاکستانی تاجروں کو اپنی مصنوعات کی جنوبی افریقہ کے لیے برآمدات پر زیادہ توجہ دینی چاہیے


Business Reporter December 27, 2013
پاکستانی تاجروں کو اپنی مصنوعات کی جنوبی افریقہ کے لیے برآمدات پر زیادہ توجہ دینی چاہیے، فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پاکستانی مصنوعات کیلیے بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔

پاکستانی تاجروں کو اپنی مصنوعات کی جنوبی افریقہ کے لیے برآمدات پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر انہوں نے سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہاکہ وہ پاکستانی تاجرجو جنوبی افریقہ میں کاروبار کرنے کے خواہش مند ہیں انہیں ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔کراچی چیمبرکے ممبران کی جانب سے کمرشل اتاشی اور افسران کی ناقص کارکردگی سے متعلق تحفظات پر انہوں نے ممبران کوتجویز دی کہ وہ غیر ذمے دار افسران کیخلاف شکایات وزارت تجارت کوارسال کریںتاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں