مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہوگا فواد چوہدری

مسئلہ جلسوں سے نہیں سمجھ سے حل ہونا ہے، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک December 09, 2020
ایک بھی رکن اسمبلی نے سیکریٹریٹ کو استعفیٰ نہیں بھیجا،فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہوگا۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ان کی اسپیکر قومی اسمبلی سے بات ہوئی، ان کے مطابق استعفے صرف میڈیا پر ہی چل رہے ہیں ایک بھی رکن اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو استعفیٰ نہیں بھیجا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن اور مریم بی بی جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہونا، تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے مسئلہ جلسوں سے نہیں سمجھ سے حل ہونا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا تھا جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے اراکین کو ہدایت کردی ہے کہ وہ 31 دسمبر تک اپنے استعفی جمع کرادیں، سندھ سمیت تمام اسمبلیوں کے استعفے جمع کروائے جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |