دانش کنیریا کیس سندھ ہائیکورٹ کے وفاقی حکومت وچیئرمین پی سی بی کو نوٹس جاری

کرپٹ ترین دیگر کھلاڑیوں کو بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے، دانش کنیریا


ویب ڈیسک December 09, 2020
2012 میں انگلش کرکٹ بورڈ نے کرکٹر ویسٹ فیلڈ کو فکسنگ پراکسانے کے جرم میں دانش کنیریا پرزندگی بھر کے لیے کرکٹ کے دروازے بند کردیئے تھے۔

قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کا کہنا ہے کہ کرکٹ ہی میرا سب کچھ ہے کوئی دوسرا روزگارنہیں اورپی سی بی میرا مؤقف آئی سی سی میں پیش کرے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنردانش کنیریا کی کرکٹ اورکرکٹ سرگرمیوں کی اجازت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ بتائیں، عدالت کیسے پی سی بی کو بحالی پروگرام میں شامل کرنے کا حکم دے سکتی ہے جس پر کھلاڑی کے وکیل اسد افتخار ایڈووکیٹ نے کہا کہ دیگر کھلاڑیوں کو بحالی پروگرام کا حصہ بنایا گیا، سلمان بٹ، محمد آصف و دیگر کو بحالی پروگرام میں شامل کیا گیا۔

دانش کنیریا نے کہا کہ کرکٹ ہی میرا سب کچھ ہے، کوئی دوسرا روزگارنہیں، کرپٹ ترین دیگر کھلاڑیوں کو بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے، پی سی بی میرا مؤقف آئی سی سی میں پیش کرے، ڈومیسٹک اور قومی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔

دانش کنیریا نے استدعا کی کہ پی سی بی کوڈومیسٹک کرکٹ اورکرکٹ کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے،غیرملکی لیگ کا حصہ بننا چاہتا ہوں، نام فائنل ہوچکا، خدشہ ہے کہ پابندی کے باعث نہیں کھلایا جائے گا، پی سی بی بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جائے۔ جس کے بعد عدالت نے وفاقی حکومت، چیئرمین پی سی بی کو نوٹس جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ 2012 میں انگلش کرکٹ بورڈ نے کرکٹر ویسٹ فیلڈ کو فکسنگ پراکسانے کے جرم میں دانش کنیریا پرزندگی بھر کے لیے کرکٹ کے دروازے بند کردیئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |